اسلام آباد: پاکستان اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوارک و زراعت کے درمیان 5سالہ نیا کنٹری پروگرامنگ فریم ورک طے پا گیا،فریم ورک کے تحت بھوک کا خاتمہ،موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زراعت و پیدار ایکو سسٹم، اور مجموعی و کارگر زراعت و خوراک کے نظام کو ترقیاتی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے۔فریم ورک پر دستخط کرنے کی تقریب جمعرات کو اسلام آباد میں ہوئی کنٹری پروگرامنگ فریم ورک پر (ایف اے او) کی مینا دولت شاہی اور وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے دستخط کئے ۔اس موقع پروفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے حکومت پاکستان پہلی بار منہ کھر کی بیماری کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے، منہ کھر بیماری کی وجہ سے سالانہ نقصان کی شرح تقریبا 69کروڑ 20لاکھ ڈالر سے زائد ہے، جانوروں میں منہ کھر کی بیماری کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی تنظیم برائے خوراک و زراعت کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے تعاون سے 2022ءتک اس مہم کو باقاعدہ ملک بھر میں پھیلائیں گے۔