ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سال کے دوران پاکستان کو 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔ ملنے والی رقم سے توانائی، کیپٹیل مارکیٹ اور مقابلے کی فضاء قائم کرنے سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی۔

660

معیشت کی بحالی اور روز گار کے مواقع پیدا کرنے کی خاطر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) پاکستان کو آئندہ تین سال میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا، یہ رقم توانائی کے منصوبوں، کیپٹل مارکیٹ کی بہتری اور ملک میں مقابلے کی فضاء قائم کرنے کے لئے خرچ کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کو یہ رقم سال 2019 سے 2021 کے درمیان فراہم کی جائے گی، اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھنے سے تجارتی خسارہ کم ہو گا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے توانائی، کیپٹیل مارکیٹ اور مقابلے کی فضاء قائم کرنے کے لئے رقم فراہم کرنے سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی جس سے درآمدی اشیاء پر انحصار کم ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونگے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here