پی آئی اے کی خیبر پختونخواہ سفر کیلئے رات کی پروازیں 4 سال بعد بحال

رات کی پروازوں کو حفاظتی خدشات کے باعث معطل کیا گیا تھا۔

499

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قومی ائیر لائن کو خیبر پختونخوا میں طویل عرصے سے بند نائٹ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت دے دی۔
طیاروں کو نائٹ آپریشن کی اجازت ملنے پر پی آئی آئی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ارشد ملک نے خوشی اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوا بازی میاں محمد سومرو کا شکریہ ادا کیا۔
ارشد ملک کا کہنا تھا خیبر پختونخواہ میں پی آئی اے طیاروں کے نائٹ آپریشن شروع ہونے سے نہ صرف ادارے بلکہ عوام کو بھی فائدہ ہو گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق نائٹ اپریشنز کی اجازت ملنے کے بعد پی آئی اے نے اپنا فلائٹ شیڈول مرتب کرنا شروع کر دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here