ایف پی سی سی آئی کی وزیراعظم عمران خان کی کاروباری طبقے کی سہولیات کیلئے کوششوں کی تعریف

256

فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدرعاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی معاشی حالت میں انقلاب لانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں جس میں انھیں کاروباری برادری کا بھرپور تعاون حاصل ہو گا۔ ملکی معیشت کو ترقی دینے کے لئے انکے خیالات اور عزم سے کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایف پی سی سی آئی ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعت اور برآمدات کسی بھی ملک کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں اس لئے ان شعبوں کو بھر پور معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ صنعتی شعبہ کودیگر مراعات کے علاوہ بجلی اور گیس سستی قیمت پر دی جائے گی۔ عاطف اکرام شیخ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نے کاروبار کی لاگت کم کرنے، ٹیکس کے نظام کو بدلنے اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد از جلد دور کی یقین دہانی بھی کروائی ہے جو خوش آئند ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار اور ایس ایم ایز کے بارے میں انکے خیالات قابل قدر ہیں اورکاروبار کے تمام شعبوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا انکی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ جب تک کاروبار ترقی نہیں کریں گے ملک سے غربت دور ہو ہی نہیں سکتی۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کو خوشحال بنانے کا عزم کیا ہا ہے جسکے لئے بیوروکریسی کی زہنیت تبدیل کرنا ضروری ہے جس میں کامیابی کے بعد پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here