نوجوانوں کی ترقی کیلئے پاکستان اور چین نے ہاتھ ملا لئے

دونوں ممالک کا نوجوانوں کے لئے انقلابی اقدامات شروع کرنے پر اتفاق

519

اسلام آباد: پاکستان اور چین نے نوجوانوں کے ترقی کے لئے ہاتھ ملا لئے.دونوں ممالک کا نوجوانوں کے لئے انقلابی اقدامات شروع کرنے پر اتفاق .وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار سے چینی سفیر یاو ژنگ کی اہم ملاقات.گیم چینجر منصوبے میں نوجوانوں کو نمایاں نمائندگی دینے کا فیصلہ.سی پیک میں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کا میکنزم بنانے پر مشاورت.اسلام آباد میں پاک چین جوائنٹ یوتھ سنٹر آف ایکسیلنس قائم کرنے کا فیصلہ.دونوں ممالک کے درمیان سکل ڈویلپمنٹ ایکسچینج پروگرام شروع کرنے ہر بھی اتفاق . عثمان ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان نوجوانوں کی فلاح کے مشترکہ منصوبوں پر اتفاق ہو گیا ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر نوجوانوں کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کیا جا چکا ہے۔عثمان ڈار نے مزید کہا کہ چین کے ساتھ منصوبوں پر اتفاق بڑی کامیابی ہے۔ملک کے نوجوانوں کو ترقی کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here