گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک ختم، سمارٹ کارڈ کا اجرا شروع

محکمہ ایکسائز نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایک اور تبدیلی ’’سمارٹ کارڈ‘‘ متعارف کراتے ہوئے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی روایتی رجسٹریشن بک ختم کر دی ہے۔

168

محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کی روایتی رجسٹریشن بک ختم کرتے ہوئے سمارٹ کارڈ کا اجرا شروع کر دیا ہے۔ اس کے تحت موٹر سائیکل اور گاڑی کے کارڈ کی یکساں فیس مقرر کی گئی ہے، اب شہری 530 روپے میں سمارٹ کارڈ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔
اس سے قبل گاڑیوں کی رجسٹریشن محکمہ ایکسائز کے دفتر سے جاری کی جاتی تھیں۔ جس میں موٹرسائیکل کی بک 300 جبکہ گاڑی کی 500 روپے میں دی جاتی تھی۔ اب دونوں کی یکساں 530 روپے فیس وصول کی جائے گی۔جبکہ کارڈ کورئیر کے ذریعے متعلقہ ایڈریس پر بھجوایا جائے گا۔
ایکسائز حکام کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ کارڈ تیار کرنے والی مشین ڈی جی ایکسائز آفس میں رکھی گئی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر 20ہزار سمارٹ کارڈ تیار کیے جاسکتے ہیں، پرانی رجسٹریشن بکس تبدیل کرنے کے خواہش مند شہری بھی فیس جمع کراکے سمارٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
کارڈ پر شہری کا نام، ولدیت، گھر کا پتہ، گاڑی کا ماڈل نمبر اور گاڑی کے رنگ سمیت تمام تفصیلات درج ہوں گی، اسمارٹ کارڈ پاسپورٹ سائز کا ہے جو شہری با آسانی اپنی جیب یا بٹوے میں باآسانی رکھ سکیں گے۔
شہریوں نے سمارٹ کارڈ کے اجرا کو خوش آئند قرار دے دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here