’شکریہ برٹش ایئر ویز، ہمیں آگے ہی جانا ہے‘: ترجمان پاک فوج

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی بحالی پر برٹش ایئرویز کا شکریہ۔

114

برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے پاکستان میں 10 سال بعد اپنا آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس حوالے سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے بھی اپنے ویڈیو بیان میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان میں فلائٹ آپریشن کی بحالی پر برٹش ایئرویز کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکیورٹی فورسز کی 10 سالہ جدوجہد کے فوائد سامنے آنے لگے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی ٹوئٹ میں ’پر امن پاکستان‘ اور ’ہمیں آگے ہی جانا ہے‘ کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here