ای سی سی کااجلاس، درآمدی یوریا کھاد کی 50کلوگرام بوری کی قیمت 1712روپے مقرر کرنے کی منظوری

663

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) نے درآمدی یوریا کھاد کی 50کلوگرام بوری کی قیمت 1712روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کا اجلاس سوموار کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں ہوا جس کے دوران ملک میں کھاد کی قیمتوں اور طلب ورسد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اوروزارت صنعت و پیداوار کی تجویز پر نیشنل فرٹیلائزر مارکیٹنگ لیمٹڈ ڈیلرز کے لیے درآمدی یوریا کی قیمت کی منظوری دے دی ۔

اجلاس میں وزارت تجارت کی تجویز پر ایکسپورٹ پالیسی آرڈر ( ای پی او) 2016ء میں ترمیم کی منظوری دی گئی جبکہ ایتھونول اور دیگر اشیاء کی برآمد مشروط کردی گئی.

ای سی سی نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کوایک لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کر کے ملک میں یوریا کھاد کے مناسب اسٹاک کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here