‘امریکا چاہتا ہے آئی ایم ایف کا قرضہ چینی قرضے اتارنے کیلئے استعمال نہ ہو’

نئے قرضوں سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا اورپاکستان کے قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کا جائزہ بھی لیا جائے گا

617

اسلام آباد: ورلڈ مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ امریکا اس بات کویقینی بنا رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض چینی قرضہ اتارنے کے لیےاستعمال نہ ہو۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بیل آئوٹ پروگرام کیلئے پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاہم نئے قرضے دینے سے قبل پرانے قرضوں کی تفصیلات کو دیکھنا ہوگا جبکہ پاکستان کے قرضوں کی واپسی کی صلاحیت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کے قرضوں کی ادئیگیوں کا تجزیہ کیا جائے گا، قرضوں کی شفافیت ضروری ہے اور پاکستان کوقرض دینے کا حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹوبورڈ کرے گا۔

واضح رہےکہ مالی امداد کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ رہا تھا جس کے بعد آئی ایم ایف کی ٹیم دوبارہ مذاکرات کے لیے آئندہ ماہ پاکستان آئے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here