اسلام آباد: وزیر اعظم کے معان خصوصی برائے کامرس عبدالرزاق دائود نے کہا کہ رائٹنگ انسٹرومنٹ انڈسٹری (لکھنے کا سامان بنانے والی صنعت) کو مقامی اور بین الاقوامی تقاضے کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام ضروری اقداما کیے جائیںگے.
وزارت کامرس کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق سوموار کو رائٹنگ انسٹرومنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے مشیر کامرس سے ملاقات کی اور صنعت کو درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا.
وفد کے ارکان نے بتایا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے اسمگلنگ سے مقامی سٹیشنری اندسٹری خاص طور پر پینسل سازی کی صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے. پینسلوں کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی لگا کر مقامی صنعت کو بچایا جا سکتا ہے.
مشیر کامرس برائے وزیر اعظم عبدالرزاق دائود نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ مقامی صنعت کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں گے. انہوں نے کہا کہ نیشنل ٹیرف پالیسی کے ذریعے قیمتوں میں بے ضابطگیوں کا مسئلہ حل کیا جائے گا اور مقامی صنعت کو ہر صورت تحفظ دیا جائےگا.