وزیراعظم عمران خان کی اعظم خان کو الیکٹرک کا معاملہ نپٹانے کی ہدایت

1200

وزیراعظم عمران خان نے اپنے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو ہدایت کی ہے کہ ابراج گروپ کی جانب سے 1.77 بلین ڈالرز کے عوض اپنے 66.4 فیصد حصص کی شنگھائی الیکٹرک پاور (ایس ای پی) کو منتقلی کیلئے نیشنل سیکیورٹی سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں‌ حائل دیرینہ رکاوٹ کو جلد نپٹایا جائے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر نجکاری محمد سومرو اور وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز، پروڈکشن و انویسٹمنٹ کو یہ ذمہ داری سونپی ہے کہ کے الیکٹرک سے متعلق امور کو جلد نپٹایا جائے.
ذرائع کے مطابق ابراج گروپ اور ایس ای پی کے مابین ہونے والے خرید و فروخت کے معاہدے کو حکومت سے بالا رکھنے کی وجہ سے این ایس سی کے اجراء میں رکاوٹ کا سامنا ہے اور حکومت اور کے الیکٹرک کے مابین عدم معاہدے کی وجہ سے ایس ای پی 66.4 فیصد حصص کی خریداری کیلئے مشکلات کا سامنا کر رہی ہے.
اکتوبر 2016 میں‌ایس ای پی اور کے الیکٹرک کے مابین ہونے والے خرید و فروخت معاہدے کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں.

1 COMMENT

  1. When I originally commented I clicked the “Notify me when new comments are added” checkbox and now each time a comment is added I get four e-mails with the same comment.
    Is there any way you can remove people from that service?
    Appreciate it!

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here