اسلام آباد: حکومت کی جانب سے درآمدی یوریا کی فی بوری قیمت 1660 روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے جو مقامی یوریا سے 50 روپے فی بوری کم ہے.
اس ضمن میں اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں فیصلہ کیا جانے کا مکان ہے.
ذرائع کے مطابق ملتان اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کی بڑی مارکیٹوں میں یوریا کی قیمت 1850 روپے فی بوری ہے.
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں یوریا کی رسد میںکمی کی وجہ سے یوریا 110 روپے مہنگی بیچی جا رہی ہے.
ماہرین حیران ہیںکہ ای سی سی کی ہدایات کے باوجود بھی حکومت قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے.