بجلی بحران کی وجہ سے 2015ء میں پاکستانی معیشت کو 17.7 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، رپورٹ

201

واشنگٹن: عالمی بینک نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو 2015ء میں بجلی کے بحران کے باعث 17.7 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔

جنوبی ایشیاء میں بجلی ترسیلات کی لاگت سے متعلق جاری کردہ ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیاء میں 25 کروڑ افراد کو بجلی کی سہولت میسر نہیں اور وہ اندھیروں میں رہنے پر مجبور ہیں جبکہ خطے میں بجلی کا استعمال عالمی اوسط کے چوتھے حصے کے برابر بھی نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق خطے میں 8.6 ارب ڈالر کے توانائی منصوبوں کے مالی تعاون کے معاہدے کیے گئے، عالمی بینک کی توجہ کم کاربن اخراج اور متبادل توانائی کے ذرائع پرہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاہےکہ پاکستانی معیشت کو 2015 میں بجلی کی قلت سے 17.7 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے بیش بہا فوائد ہوں گے، بجلی کی قیمت کم ہوگی، آمدنی بڑھے گی، ماحولیاتی آلودگی کم ہوگی، صحت مند ماحول ملے گا اور محصولات بڑھیں گی جب کہ سرکاری اداروں کو سبسڈی اور صحت پر خرچ کم ہوگا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here