یوٹیوب نے صرف 90 روزمیں خلاف پالیسی 58 کروڑ ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

595

کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ کی سب سے بڑی ویب سائٹ یوٹیوب نے پالیسی کی خلاف ورزی پر مبنی 58 ملین ویڈیوز اور 224 ملین کمنٹس کو صرف تین ماہ میں ہٹا دیا ہے.

یوٹیوب پر انتہا پسندی پر مبنی مواد سمیت بچوں کی سلامتی اور چائلڈ پورنو گرافی کی ازخود نشاندہی کرنے والے خود کار نظام نے رواں سال ستمبر میں شدت پسندی پر مبنی 10 ہزار 400 ویڈیوز اور قریباً 3 لاکھ بچوں کی سلامتی کو متاثر اور انہیں سیکیورٹی مسائل سے دوچار کرنے والی ویڈیوز کو ہٹایا تھا.

تیسری سہ ماہی کے دوران یوٹیوب نے 1.67 ملین چینلز اور ان پر موجود 50.2 ملین ویڈیوز کو پالیسیوں کی خلاف ورزی پر ڈیلیٹ کیا ہے جس میں 80 فیصد ویڈیوز ’اسپیم‘ اور 13 فیصد عریانی اور ساڑھے 4 فیصد چائلڈ سیفٹی سے متعلق تھیں۔

ان سب کے باوجود یوٹیوب کو نفرت اور شرانگیزی کے ساتھ ساتھ صارفین کی جانب سے خطرناک رویے کو اپنی ویب سائٹ پر پھیلنے سے روکنے کا چیلنج موجود ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here