ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ کے علم میں تھا، گورنر اسٹیٹ بنک

روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں، موبائل ٹیکس کے خاتمے سے ٹیکس نیٹ پر فرق پڑاہے، طارق باجوہ

572

لاہور: گورنراسٹیٹ بنک آف پاکستان طارق باجوہ نے کہا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کا معاملہ وزیر خزانہ اسد عمر کے علم میں تھا اور وہ پہلے ہی اس معاملے پر وضاحت دے چکے ہیں۔

اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بنک کا کہنا تھا کہ روپے کو مستحکم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور ڈالر کی قیمت مارکیٹ کے ساتھ منسلک ہے۔

طارق باجوہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے موبائل ٹیکس ختم کیا جس سے ٹیکس نیٹ پر فرق پڑاہے. ٹیکس کا ڈیجیٹل نظام ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے صحافیوں سے ایک خصوصی ملاقات میں کہا تھا کہ انہیں روپے کی گراوٹ کا علم ٹی وی سے ہوا تھا اور سٹیٹ بنک نے انہیں اور وزیر خزانہ کو ڈالر کے مہنگا ہونے اور روپے کی قدر میں کمی کے حوالے سے نہیں بتایا تھا. وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا تھا کہ وہ ایسا میکانزم بنانے پر غور کر رہے ہیں جس سے اسٹیٹ بنک حکومت سے پوچھے بغیر روپے کی قدر کم نہ کر سکے.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here