پی آئی اے کا متعدد ممالک کیلئے پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان

پاکستان سے بیجنگ کے دوطرفہ کرایوں میں 8 ہزار روپے کمی کے ساتھ ساتھ مفت سامان کی رعایت 40 کلو گرام تک بڑھا دی ہے

270

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) نے چین، یورپ اور افغانستان کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

قومی فضائی کمپنی سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ پی آئی اے نے پاکستان سے بیجنگ کے دوطرفہ کرایوں میں 8 ہزار روپے کمی کے ساتھ ساتھ مفت سامان کی رعایت 40 کلو گرام تک بڑھا دی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق برطانیہ کو چھوڑ کر پاکستان سے کسی بھی یورپی ملک میں سفر کرنے والوں کے لئے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے.
پاکستان سے پیرس ، میلان ، اوسلو ، کوپن ہیگن اور بارسلونا جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں 5 سے 6 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے،یورپ (ما سواے برطانیہ ) کے لئے رعایتی پیشکش 14 سے 28 دسمبر کے دوران سفر کے لئے ہو گی۔

اسی طرح پاکستان سے کابل کے لئے کرایوں میں 2 ہزار روپے کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے یہ رعائتی کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here