پاکستان کی قطر سے 2 ارب ڈالر کی گیس ایک سالہ ادھار لینے کیلئے کوشش

481

اسلام آباد: پاکستان نے قطر سے 2 ارب ڈالر کی ایل این جی ادھار لینے کیلئے کوششیں تیر کردیں۔

ذرائع کے مطابق ادھار ایل این جی کیلئے پاک قطر مذاکرات دوحہ میں ہوں گے۔پاکستان کے و زیر خزانہ اسد عمر قطر سے ہونے والے مذاکرات کی قیادت کریں گے ۔

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان قطر سے ایک سال کے ادھار پر ایل این جی حاصل کرنے پر غور کر رہا ہے اور وزیر خزانہ اسد عمر اپنے حالیہ دورہ قطر میں اس حوالے سے قطری حکام کیساتھ مذاکرات کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ موجودہ حکومت قطر کیساتھ اس ڈیل کیلئے پرامید ہے۔

حالیہ طور پر پاکستان قطر سے 4سے 5 ارب ڈالر کی ایل این جی درآمد کر رہاہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور قطر میں جاری سفارتی کشدگی کے قطع نظر پاکستان ایک 15 سالہ معاہدے کے تحت قطر سے گیس درآمد کر رہا ہے۔

اس سے قبل دونوں ممالک ایک ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط کر چکے ہیں جس کے تحت قطر کی ایل این جی کمپنی 2016ء سے 2031ء تک پی ایس او (پاکستان سٹیٹ آئل) کو گیس فراہم کرے گی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here