چین کی کمپنی ہواوے کی خاتون چیف فنانشل افسر مینگ وان زو کو کینیڈین عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مینگ وان زو کو امریکی درخواست پر گرفتار کیا گیا تھا۔ عدالت نے تین روزہ سماعت کے بعد ضمانت دینے کا فیصلہ کیا۔
عدالت نے چینی خاتون کو 10 ملین کینیڈین ڈالر کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جن میں سے 7 ملین کینیڈین ڈالر نقد جمع کرانے ہیں۔ عدالت نے چینی خاتون کو اپنا پاسپورٹ بھی کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے حکام کے حوالے کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مجموعی طور پر مینگ وان زو کو ضمانت کے لیے ایک درجن عدالتی شرائط کا سامنا ہے۔
ہواوے کمپنی کی چیف فنانشل افسر مینگ وان زو کی ضمانت پر رہائی
مینگ وانزو کو 10 ملین کینیڈین ڈالر کے عوض ضمانت پر رہائی ملی