پی آئی بی ٹی ایل پورٹ قاسم پر ایل پی جی درآمد کرنے کیلئے شب نیویگیشن چینل تعمیر کرے گا

منصوبے پر 30 ملین ڈالر لاگت کی توقع ہے اورپورٹ قاسم اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کا عمل جاری ہے، سی ای او پی آئی بی ٹی ایل

523

کراچی: پاکستان بلک ٹرمینل لمیٹڈ (پی آئی بی ٹی ایل) جے ایس پٹرولیم کے اشتراک سے پورٹ قاسم پر ایل پی جی درآمد کرنے کیلئے شب نیویگیشن چینل بنائے گا۔

ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق منگل کو پورٹ قاسم اتھارٹی کے چیئرمین اسد رفیع چندنا نے پی آئی بی ٹی ایل کا دورہ کرنے والے صحافیوں کے وفد کو بتایا کہ وہ قدرتی گیس ذخیرہ کرنے کے ایک اور شپ نیویگیشن چینل کے قیام کیلئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ آئندہ چار سے چھ ماہ میں یہاں کافی ترقیاتی کام ہوتے دیکھیں گے۔ تیل کی درآمد کیلئے ٹرمینل کی تعمیر کے علاوہ درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان کی سہولت کے لیے مزید ٹرمینلز بنانے کا منصوبہ بھی شروع کریں گے۔

پی آئی بی ٹی ایل پورٹ قاسم پر پاکستان کا اکلوتا کمرشل کول ٹرمینل چلا رہا ہے جس کے ساتھ اب ایل پی جی کی درآمد کیلئے بھی ٹرمینل تعمیر کیا جائے گا۔

پی آئی بی ٹی ایل کے سی ای او شارک عظیم صدیقی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ عرصہ قبل بورڈ آف ڈائریکٹرز منصوبے کی منظوری دے چکا ہے اور اس منصوبے پر 30 ملین ڈالر لاگت کی توقع ہے اورپورٹ قاسم اتھارٹی سے منظوری حاصل کرنے کا عمل بھی جاری ہے۔

مسٹر صدیقی نے بتایا کہ ابھی تک کوئلے کی ترسیل سڑکوں کے ذریعے کی جاتی ہے تاہم ملک بھر میں کارگو ٹرین کے ذریعے ترسیل کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

پی آئی بی ٹی ایل میں 10 سے 11 فیصد تک شیئر ہولڈر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہے جوکہ آئی ایم ایف کا ایک ذیلی ادارہ ہے۔ پی آئی بی ٹی ایل مذکورہ منصوبہ جے ایس پٹرولیم کے اشتراک سے مکمل کرے گا۔ دونوں ادارے یہ منصوبہ آئندہ موسم سرما سے قبل مکمل کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ سرما میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی کمی ہو جاتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here