پاکستان کی آئی ایم ایف میں نمائندگی کا فقدان

525

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی اسامی دو سال سے خالی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے اپنی حکومت کے آخری ایام میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی ایم ایف پلاننگ سیکرٹری ظفر حسن کے نام کی سفارش کی تھی جسے آئی ایم کی جانب سے بغیر وجہ بتائے مسترد کر دیا گیا تھا۔
اگست میں آئی ایم ایف نے حکومت سے سینئر افسران کے تین رکنی پینل کے ناموں کی تجویز مانگی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ماہ گزر جانے کا باوجود بھی تینوں ناموں پر پیش رفت نہیں ہو سکی۔
نئے قوانین کی رو سے وزیراعظم آئی ایم ایف کی کسی بھی نشتست کیلئے منظوری دینے کا اختیار رکھتا ہے۔ اس سے قبل کوئی بھی نشست سروس گروپس کے پاس ہوتی تھی۔
اپریل 2018 میں نواز حکومت نے محمد صالح فاروقی، حامد یعقوب شیخ اور نوید علاؤالدین پر مشتمل ایک پینل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی نشست کیلئے تجویز کیا مگر 30 نومبر 2018 کو ظفر حسن کا نام اس نشست کیلئے ساتھ جوڑ دیا گیا۔
یہ باتھ بھی قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر میکائیل عزیز مرحوم اور ڈاکٹر احتشام احمد اس سے قبل آئی ایم ایف میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here