مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی اور گوادر کول پاور پروجیکٹ کی تکمیل کیلئے چینی کمپنیوں کو مزید وقت مل گیا

چینی سرمایہ کاروں کو 6 ماہ کی توسیع مارچ میں دی گئی تھی جس کا اختتام یکم دسمبر کو ہوا تھا،نئی ڈیڈ لائن 31 مارچ 2021 تک ہے

841

اسلام آباد: حکومتِ نے سی پیک سے متعلق 2 منصوبوں میں مالی قابلیت کو پورا کرنے کے لیے چینی کمپنیوں کو مزید توسیع دے دی۔

انگریزی روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق جن منصوبوں میں حکومت نے چینی سرمایہ کاروں کو توسیع دی ہے ان میں 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کے 4 ہزار میگا واٹ والے مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن اور 3 سو میگا واٹ کی صلاحیت والے گوادر کول پاور پروجیکٹ شامل ہیں۔

وزیرِ توانائی عمر ایوب خان کی سربراہی میں ہونے ولے پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ (پی پی آئی بی) کا اجلاس ہوا جس میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی مالیت کے مٹیاری لاہور ٹرانسمشن منصوبے میں چینی کمپنی کو مالی قابلیت پوری کرنے کے لیے 3 ماہ کی توسیع دی گئی ہے جس کی ڈیڈ لائن 28 فروری 2019 ہے۔

اس سے پہلے چینی سرمایہ کاروں کو 6 ماہ کی توسیع رواں برس مارچ میں دی گئی تھی جس کا اختتام یکم دسمبر کو ہوا تھا۔

حکومت کی جانب سے نئی ڈیڈ لائن اس بنیاد پر دی گئی ہے کہ اس کی تکمیل کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی جو 31 مارچ 2021 ہے۔

660 سے زائد کے وی کی ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ کی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بورڈ نے لیٹر آف سپورٹ کے نام پر اس میں توسیع کی منظوری دی۔

وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کا پہلا ایچ وی ڈی سی کا منصوبہ ہوگا جبکہ یہ سی پیک کے تحت پہلا نجی منصوبہ بھی ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسی توسیع سے منصوبے کی تکمیل کی معیاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاک مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن کمپنی لمیٹڈ کو 878 کلومیٹر طویل لائن بچھانے کے لیے 25 سال کا لائسنس رواں برس دیا گیا تھا۔ کمپنی کے مالک ہانگ کانگ میں موجود زہونگ چینگ شن انٹرنیشنل لمیٹڈ اور زہونگ زو زی انٹرنشنل ہیں، دونوں کمپنیاں بالترتیب 70 اور اور 30 فیصد شیئرز کی مالک ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here