بیجنگ: چین کے صدر شی جن پنگ کی دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے کتاب کی رونمائی ہوگئی ۔ سنٹرل پارٹی لٹریچر پریس کے زیر اشاعت یہ کتاب دی اینڈ روڈ انیشیٹو کے حوالے سے شی جن پنگ کے لکھے ہوئے 42 مضامین پر مشتمل ہے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد شی جن پنگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پیش کیا جسے عالمی برادری خاص طور پر اس سے وابستہ ممالک کی بھر پورحمایت حاصل ہوئی۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرات میں شراکت داری دوسرے ممالک کیلئے اپنے دروازہ کھولنے ، عالمی معاشی نظام کی بہتری اور پوری دنیا کی مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لئے چین کی جانب سے پیش کردہ فارمولہ بن گئی ہے۔