بیجنگ: چین کے نائب وزیر اعظم لیو ہی ، امریکی وزیر خزانہ اسٹیون منونچن اور تجارتی امور کے نمائندے رابرٹ لائٹ ہزر کے مابین ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے جسس میں چین اور امریکا کے مابین تجارت کے حوالے سے مذاکرات کے اگلے مرحلے سے متعلق گفتگو کی گئی ہے.
چینی وزارت کامرس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس بات چیت میں چینی اور امریکی صدور کی جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات میں طے پانے والی مطابقت پر عمل درآمد پر غور کیا گیا ہے اور اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں نئے اقدامات کے حوالے سے روڈ میپ اور شیڈول کو آگے بڑھانے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ ۔ شی ملاقات میں دونوں ملکوں نے 90 روز تک کسی نئی کسٹم ڈیوٹیوں کا اطلاق نہ کرنے کے معاملے پر اتفاق رائے کیا تھا۔
چینی وزارت کامرس کے ترجمان نے امریکی حکام سے رابطے کی تصدیق کی ہے تاہم مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے.
چینی وزارت خآرجہ میں سٹیٹ قونصلر وانگ یے نے کہا کہ چین اور امریکا کا ایک دوسرے کے ساتھ تعان پوری دنیا کے لیے سودمند ہے لیکن ان دو ممالک کی دشمنی سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہو گا.
امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چینی نائب وزیر اعظم ہی امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے روح رواں ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ واشنگٹن کو دورہ کریں.