پاکستان سٹاک ایکس چینج میں مندی انڈیکس 447 پوائنٹس گر گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے باعث انڈیکس 39 ہزار کی سطح برقرار نہ رکھ سکا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا۔

591

کاروباری دن کے دوران ملک کے سیاسی اور معاشی حالات کے اثرات پاکستان سٹاک ایکس چینج پر نظر آئے، سرمایہ کاروں نے شیئرز کی خریداری سے زیادہ ان کی فروخت میں زیادہ دلچسپی لی، یہی وجہ ہے کہ اختتام پر مارکیٹ 447 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 851 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ انڈیکس میں گراوٹ کے سبب سرمایہ کاروں کے 50 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر مستحکم یعنی 138 روپے 90 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی کے بعد 138 روپے 60 پر فروخت ہوا۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اس وقت شیئرز کی مالیت کافی حد تک کم ہوچکی ہے، مگر سیاسی اور معاشی ہلچل کے باعث انویسٹر سرمایہ لگانے سے کترا رہے ہیں، اگر حالات بہتر ہو جائیں تو مارکیٹ ایک بار پھر بلندیوں کے نئے ریکارڈ بھی بنا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here