وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل انڈسٹری، سرمایہ کاری ، صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان قریبی دوستانہ اور تاریخی رشتوں میں مسنلک ہیں، جاپانی کمپنیوں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے، موجودہ حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں درپیش معاشی چیلنجز کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاپان ایکسٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن (جیٹرو) اور جاپان کی وزارت اقتصادیات اور پاکستان کی وزارت تجارت کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار کا انعقاد جاپان میں پاکستانی سفارتخانے نے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان منفرد محل وقوع کا حامل ہے، جاپان اپنی مصنوعات پاکستان کے راستے مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک میں بھیج سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جی سیون ممالک میں سے پاکستان کے جاپان کے ساتھ بہترین تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات ہیں۔
جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے، عبدالرزاق داؤد
وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ پاکستان منفرد محل وقوع کا حامل ہے، جاپان اپنی مصنوعات پاکستان کے راستے مشرق وسطیٰ سمیت دیگر ممالک میں بھیج سکتا ہے.