بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈز کا اگلے ماہ اجراء کا امکان

وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان یورو بانڈز کے بغیر بھی مالی سال 2019 کے معاشی اہداف حاصل کر سکتا ہے۔

586

اسلام آباد: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈز کابینہ کی منظوری کے ایک ماہ کے اندر اندر جاری کر دئیے جائیں گے جبکہ 3 بلین ڈالر کے یورو بانڈز میں ابھی قریبا 6 ماہ کی تاخیر ہے
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت اپنے اقتصادی و معاشی مسائل کے حل کیلئے تارکین وطن کیلئے بانڈز متعارف کروا رہی ہے تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں سے فنڈز کے حصول کو آسان بنایا جاسکے۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بانڈز کیلئے قانون سازی کو گزشتہ ہفتے حتمی شکل دے دی گئی ہے تاہم 3 بلین ڈالر کے یورو بانڈ اور سکک بانڈز کو 6 مہینے کیلئے پس پشت ڈال دیا ہے۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) سے بیل آؤٹ پیکج کے حصول میں تاخیر نے یورو بانڈز کے اجرا پر براہ راست اثر ڈالا ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان یورو بانڈز کے بغیر بھی مالی سال 2019 کے معاشی اہداف حاصل کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ڈیاسپورا بانڈز کے اجراء کی منظوری پہلے ہی لی جا چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دوست ممالک کے تعاون اور کمرشل بینکوں سے قرضوں کے حصول سے ہم مالی سال 2019 کے معاشی اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here