گیس قیمتوں میں اضافہ، سفارش اوگرا کو ارسال

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش اوگرا کو ارسال کر دی، عوامی شنوائی 18 دسمبر کو کراچی میں ہو گی۔

241

کراچی: سندھ اور بلوچستان کے عوام پر گیس بم کی تیاری، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لئے تیاریاں مکمل، سوئی سدرن گیس کمپنی نے درخواست اوگرا کو ارسال کر دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت گیس 671 روپے 84 پیسے فی بی ٹی یو میں خریدی جارہی ہے جبکہ 587 روپے 55 پیسے فی بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے جس کے باعث کمپنی کو خسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے سفارش کی ہے کہ مالی سال 19-2018 میں گیس کی قیمتوں میں 84 روپے 30 پیسے فی بی ٹی یو اضافہ کیا جائے، قیمتوں میں اضافے کی شنوائی 18 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here