نیب لاہور نے 2018ء میں 1.991 ارب روپے کی ریکوری کی، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق مختلف کیسز میں 204 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 5 ارب روپے براہ راست وصول کیے گئے، 196 میں سے 102 انکوائریاں مکمل کیں

654

لاہور: نیب لاہور نے سالانہ رپورٹ میں کہا کہ رواں سال کے دوران 1.991 ارب روپے کی ریکوری کی گئی۔

سوموار کو منظر عام پر آنے والی نیب لاہور کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرپشن کے مختلف کیسز میں 204 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمد شہباز شریف، سابق پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد، سابق ایم این اے راجہ قمر الاسلام اور سابق وائس چانسلر جامعہ پنجاب مجاہد کامران بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 5 ارب روپے کی براہ راست وصولیاں کی گئیں جبکہ رواں سال 196 انکوائریوں میں سے 102 پایہ تکمیل تک پہنچائی گئیں۔

’احتساب سب کا‘ پالیسی کے تحت 34 تحقیقات شروع کی گئیں اور 50 سے زائد کیس عدالتوں میں دائر کیے گئے۔ اس کے علاوہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزامعطلی کو چیلنج کیا گیا.

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here