ماریشس گنے سے چینی کے علاوہ بجلی بھی پیدا کرتا ہے، رپورٹ

1178

ایک حالیہ رپورٹ‌ کے مطابق ماریشس میں گنے کی فصل سے چینی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ پھوک سے بجلی پیدا کرکے ملکی ضرورت کا 14 فیصد حصہ پورا کیا جاتا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ چھوٹا سے افریقی ملک جس کی سب سے اہم فصل کماد کو چینی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ بجلی کی پیداوار کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ پھوک سے پیدا ہونے والی بجلی ملکی ضروریات کا 14 فیصد حصہ پورا کرتی ہے۔
گنے کی کرشنگ کے بعد بچ جانے والے پھوک کو مصنوعات کی تیاری یا جلا کر بجلی پیدا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے، گنے کے پھوک سے بجلی کی پیداوار کا مقصد بجلی کی تیاری میں کوئلے اور تیل کے استعمال سے بچنا ہے جو آلودگی اور دیگر مسائل کا باعث بنتا ہے۔ اس کے علاوہ شمسی توانائی، ہوا اور ہائیڈرو ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی ملکی ضروریات کا قریبا ً ایک چوتھائی حصہ پورا کرتی ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ 2025 ء تک بجلی کی ملکی ضرورت کا 35 فیصد حصہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی سے حاصل کیا جائے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here