صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے مجموعی طور پر 24 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

127

اسلام آباد: وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات سرکاری شعبہ اور صنعت وپیداوار ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے اب تک مجموعی طور پر 24 کروڑ 8 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کر چکی ہے، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مٍالی سال میں 76 کروڑ 99 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نی سوات میں فروٹ ڈی ہائیڈریشن یونٹ کے لئے 79 لاکھ، حیدرآباد انجیئنرنگ سپورٹ سنٹر کے لئے 93 لاکھ،نیشنل بزنس ڈیویلپمنٹ پروگرام کے لئے 8 کروڑ،سیالکوٹ میں پراڈکٹ ڈیویلپمنٹ سنٹر کے لئے 8 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here