ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ سال بھارت کی گندم کی پیداوار موجودہ سطح سے کم رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ اس کے پیداواری علاقوں میں نمی کی کمی اور نسبتاً گرم موسم ہے۔
شمالی علاقوں سے تعلق رکھنے والے کاشتکاروں سے کیے جانے والے حالیہ جائزہ سروے کے مطابق گندم کے پیداواری مقامات پر زمین کے اندر نمی کی کمی اور نسبتاً گرم موسم کے باعث 2019 ء میںگندم کی فی ایکڑ اوسط پیداوار رواں سال کی نسبت کم رہنے کا امکان ہے۔انھوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بھارت کو اپنی ضرورت کے لیے اگر گندم درآمد کرنا پڑی تو اس سے اجناس کی بین الاقوامی منڈی میں نرخ بڑھ جائیں گے۔