اسٹاک مارکیٹ میں 600 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر کی 138 روپے 90 پیسے پر خرید و فروخت

سرمایہ کاروں کے پراعتماد آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اورشئیرز کی ٹریڈنگ میں اضافہ ہوا۔

549

کراچی: سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ،600 پوائنٹس اضافے کے نتیجے میں 100 انڈیکس 39ہزار 200 کی سطح پر پہنچ گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر کا138 روپے 90 پیسے پر لین دین ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس600 پوائنٹس اضافے کے بعد 39ہزار 200 کے درجے پر پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کے پراعتماد آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اورشئیرز کی ٹریڈنگ میں اضافہ ہوا۔
انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا اور اس کا 138 روپے 90 پیسے پر لین دین ہوتا رہا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق وزیراعظم کے دورہ کراچی سٹاک مارکیٹ کیلئے اچھا شگون ثابت ہوا ہے اور پاور سیکٹر، سیمنٹ اور بینکنگ کے شعبوں میں خریداری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here