نیویارک: مارکیٹنگ سیزن 2018-19ء کے دوران چین اور دیگر ایشیائی ممالک کو برازیلی کپاس کی برآمدات میں اضافے کی توقع ہے جس کی وجہ امریکا کی دوسرے ملکوں کے ساتھ تجارتی کشیدگی ہے۔
امریکی محکمہ زراعت کی حالیہ رپورٹ کے مطابق کاروباری سال 2018-19 ء کے دوران برازیل سے چائندہ کو کپاس کی برآمد 6 ملین گانٹھیں رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ سال سے زیادہ ہیں، 2017-18 ء کے دوران برازیل سے چائنہ کو کپاس کی 4.2 ملین گانٹھیں برآمد کی گئی تھیں۔