اسلام آباد: حکومت کراچی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبہ کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) سے 490 ملین ڈالر کا قرض لینے کی خواہاں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنانس ڈویژن اس ضمن میں سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) سے ملاقات کے دوران ایک سمری تیار کرے گا ۔ جسے بعد میں ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل ایکونومکس کونسل (ای سی این ای سی) سے ملاقات میں اسے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومتیں اس مدعے پر پچھلے 5 سال سے بات چیت جاری رکھے ہوئے تھیں لیکن دونوں حکومتیں اے ڈی پی سے قرض کے معاہدے کو جامع شکل دینے میں ناکام رہیں۔
وزارت خزانہ کو اب اکونومک افیئر ڈویژن اور سندھ حکومت سے منظوری کے بعد انہیں اے ڈی بی کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کرنا ہے۔