وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وہ ایک مصروف دن گزاریں گے.
صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پارٹی اراکین سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کے کراچی پہنچنے پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ان کا استقبال کیا.
وزیراعظم عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے علاوہ، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) ، فیڈرل پاکستان چیمبرز کامرس انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج (پی ایس ایکس)کے عہدے داروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم دیگر کاروباری شخصیات اور تحریک انصاف کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ شام ہی واپس اسلام آباد روانہ ہوجائیں گے۔
بگڑتی معاشی صورتحال، عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے کے دوران صنعت کاروں، کاروباری شخصیات اور پارٹی اراکین سے ملاقات کریں گے۔