اسلام آباد: پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) نے جنوری اور فروری کی مد میں ایل این جی کے 3 اضافی کارگو کی درآمد کیلئے بولیوں کی وصولی کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع نے آگاہ کیا کہ پی ایل ایل نے کموڈیٹی ٹریڈر ’’گنور‘‘ کو ایل این جی کا ایک کارگو رواں مہینے میں ہی فراہم کرنے پر رضامند بھی کر لیا ہے۔
یہ کارگو دسمبر میں ہی درآمد کیا جانا تھا مگر پی ایل ایل نے پاور ڈویژن کی جانب سے طلب میں کمی کی وجہ سے اس کارگو کی درآمد کو روک دیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایل ایل جون 2019 کی مد میں گنور کمپنی سے ایل این جی کی فراہمی کو پہلے ہی یقینی بنا چکی ہے جس سے پاکستان 20 ملین ڈالر کے نقصان سے بچ گیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سردیوں میں گیس کی اضافی طلب کو پورا کرنے کیلئے پی ایل ایل نے جنوری اور فروری 2019 کی مد میں ایل این جی کے اضافی کارگو کیلئے بولیوں کی وصولیوں کا بھی اعلان کیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر پی ایل ایل کو سردیوں میں گیس کی اضافی طلب کا پہلے آگاہ کر دیا جاتا تو کم نرخوں پر ایل این کی درآمد کو یقینی بنایا جا سکتاتھا۔
پی ایل ایل نے دسمبر میں گنور کمپنی کو ایل این جی کی متاثرہ سپلائی بحال کرنے پر راضی کرلیا
پی ایل ایل نے ایل این جی کی جنوری اور فروری کیلئےاضافی فراہمی کیلئے بولیوں کی وصولی کا بھی اعلان کیا ہے