پاکستان نے خارجی قرضوں کی مد میں 2.452 بلین ڈالر کی ادائیگی کر دی

وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے مالی سال 2019 کیلئے قرضوں کی ادائیگی مد میں 12 ملین ڈالر کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

477

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2019 میں پاکستان کے خارجی قرضوں کی ادائیگی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں 2.452 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے 1.9 بلین ڈالر کی رقم قرض کے طور پر اور 0.55 بلین ڈالر سود کی شکل میں ادا کی ہے۔
حکومت ملکی قرضوں کی ادائیگی کی مد میں رواں مالی سال 9.3 ملین ڈالر کی ادائیگی کے منصوبہ پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے مالی خسارہ کو کم کرنے کیلئے مالی سال 2019 میں 12 بلین ڈالر کے قرضوں کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here