وزیراعظم کی ’’کے الیکٹرک ڈیل‘‘ میں ذاتی دلچسپی معاملات میں آسانیاں پیدا کرے گی؟

526

اسلام آ باد: (اے پی پی) جمعہ کے روز وزیراعظم عمران خان سے شنگھائی الیکٹرک پاور کے چیئرمین وانگ یوان دان نے وفد کے ہمراہ وزیر اعظم آ فس میں ملاقات کی.
وانگ یوان نے وزیراعظم کو شنگھائی الیکٹرک پاور کے بارے میں بریف کیا اور پاکستان کے پاور سیکٹر میں 400 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کیلئے اپنی کمپنی کی دلچسپی بارے اظہار کیا.
وزیراعظم نے شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے پاورسیکٹر میں فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر ابراج گروپ کے عارف نقوی بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے وفد سے گفتگو میں کہا کہ حکومت پاکستان نےاس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ ملک میں سر مایہ کاری کے وسیع مواقع سے پورا فائدہ اٹھا سکیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here