غیر مستحکم معیشت کے خوف اور افواہوں نے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو 1900 پوائنٹس کی گراوٹ تک دھکیل دیا

سٹاک ایکسچینج 1900 پوائنٹس کی ریکارڈ گراوٹ سے گزشتہ 67 ہفتوں کی کم ترین سطح پر گر گیا

549

کراچی: شرح سود میں اضافہ، روپے کی بے قدری کا خوف، کابینہ میں ردوبدل کی افواہیں، بیرونی زرمبادلہ کے زخائر میں کمی، ملک کی معیشت پر چھائے سیاہ بادلوں کی وجہ سے سٹاک ایکس چینج 1900 پوائنٹس کی ریکارڈ گراوٹ سے گزشتہ 67 ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
اگلے ہفتے وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی متوقع ہے جہاں وہ بڑے اقتصادی و معاشی مسائل کے حل بارے کوششیں کریں گے اور تاجر برادری کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
ٹاپ لائن سیکیورٹیزکے ایک سینئر تجزیہ کار نے اس ہفتہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتہ ایک غیر اطمینان بخش گزرا ہے پھر چاہے وہ ترقیاتی معاملات ہوں یا روپے کی قدر میں کمی اور شرح سود میں اضافہ جیسے بے تحاشا خدشات نے پوری مارکیٹ کو دباؤ میں لے رکھا تھا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here