ایس ای سی پی نے نومبر میں 1,060نئی کمپنیاں رجسٹرکیں

کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ کیساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 93,157 ہوچکی ہے

130

سکیورٹیزاینڈایکس چینچ کمیشن آف پاکستان نے نومبرمیں 1060 نئی کمپنیا ں رجسٹر کیں۔ گزشتہ مالی سال کے اس ماہ کے مقابلے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اب رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد تیرانوے ہزار ایک سو ستاون (93,157) ہوچکی ہے۔ رجسٹریشن کے عمل میں نام کی آسان شرائط، فیس کی کمی اور کمپنی رجسٹریشن آفسز کی سہولت جیسی مختلف اصلاحاتی اقدامات کی وجہ سے بڑے پیمانے پر رجسٹریشن میں اضافہ ہوا ہے۔
تقریباً 72 فیصد کمپنیاں بطورپرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹر ہوئیں جبکہ 26 فیصد سنگل ممبر ، 2 فیصد پبلک ان لسٹڈ، غیر منافع بخش کمپنیاں اور لمیٹڈ لائیبلٹی کمپنیاں ہیں۔ سب سے زیادہ ٹریڈنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی جن کی تعدادایک سو پینسٹھ (165)تھی۔

خدمات کے شعبے میں 153، تعمیرات کے شعبے میں 120، انفرمیشن ٹیکنالوجی میں 117، سیاحت میں 69، رئیل اسٹیٹ میں 37، خوراک اور مشروبات میں 35، کارپوریٹ ایگری کلچر فارمنگ کے شعبے، تعلیم کے شعبے،مارکیٹینگ اور ایڈورٹائیزنگ کے شعبے میں کمپینیز کی رجسٹریشن کی تعداد 32 رہی جبکہ انجینئر نگ میں 30، ٹرانسپورٹ میں 23، ایندھن اور توانائی میں 19، صحت کے شعبے میں 16، ٹیکسٹائل میں 15، آٹو اینڈ الائیڈ، مواصلات ،لاگینگ، کان کنی اور فارماسیوٹیکل میں 14 اور 95 کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں۔

36 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔ ان سرمایہ کاروں کا تعلق آسٹریا، آذربائیجان، بیلجیم، چین، ڈنمارک، فرانس، یونان، جنوبی کوریا، کویت، مڈغاسکر، ملائشیا، اومان، سپین، ترکی اور برطانیہ سے ہے۔ 408 کمپنیاں اسلام آباد میں رجسٹر ہوئیں، لاہور میں 261، کراچی میں 201 کمپنیاں رجسٹر ہویئں جبکہ پشاور، ملتان، فیصل آباد، گلگت بلتستان، کوئٹہ اور سکھر میں بالترتیب 62، 58، 30، 23، 13 اور 4 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here