ڈالر کی اونچی اڑان،انٹر بینک مارکیٹ میں 15 پیسے مہنگا

سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 37 ہزار 883 پوائنٹس کی سطح پر

201

کراچی: انٹربینک میں ڈالرمزید 15 پیسے مہنگا ہو کر 138 روپے 90 پیسے پر آگیا۔ سٹاک مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے باعث 416 پوائنٹس کی کمی، 100 انڈیکس 37 ہزار 883 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
ڈالر مزید مہنگا ہو گیا،انٹر بینک مارکیٹ میں 15 پیسے اضافے کے بعد 138 روپے 90 پیسے پر ڈالر لین دین ہونے لگا۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ 45 دن کی کم ترین سطح پر آ گئی، 416 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 883 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہونے لگا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق زرمبادلہ کے توازن میں خسارے کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا خدشہ ہے، حکومت کو معاملے کے مستقل حل کیلئے مضبوط پالیسیاں اپنانے کی ضرورت ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here