جاپان کا ہواوے اور زیڈ ٹی ای سے آلات کی خریداری پر پابندی لگانے پر غور

حکومت پروکیورمنٹ کے اپنے داخلی قواعد میں تبدیلی کر رہی ہے

674

ٹوکیو: جاپان کی حکومت نے اپنے دفاعی حساس معلومات اور سائبر حملوں سے تحفظ کے لئے چینی کمپنی ہواوے ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور زیڈ ٹی ای سے آلات کی سرکاری سطح پر خریداری پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ جاپانی اخبار روزنامہ یمیوری کے مطابق حکومت پروکیورمنٹ کے اپنے داخلی قواعد میں تبدیلی کر رہی ہے ۔
اخبار نے جاپانی حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا نام ظاہر کیئے بغیر بتایا ہے کہ جاپانی حکومت امریکا کی جانب سے چینی ٹیکنالوجیز کمپنیوں بالخصوص ’’ہواوے گیئر‘‘کی درآمد پر پابندی کے بعد اپنی دفاعی سیکیورٹی معلومات کے تحفظ میں چینی کمپنیوں کے تکنیکی آلات کی درآمد کا جائزہ لے رہی ہے۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پہلے ہی اپنے اپنے ملک میں ہواوے کو فائیو جی ٹیکنالوجی کی تنصیب سے روک چکے ہیں۔ جاپان کی حکومت کے ترجمان یوشی ہیڈی سوگا نے کہا ہے کہ سائبر سیکیورٹی جاپان میں ایک اہم ایشو بن چکا ہے اور ہم بہت سی جہتوں سے چیزوں کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ سخت اقدامات اٹھائے جا سکیں،انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جاپان کے ملک کے امریکا کے ساتھ سائبر سکیورٹی سمیت بہت سے دوسرے معاملات پر قریبی بات چیت جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here