ڈالر کی بالادستی ختم کرنے کے لیے یورپی یونین کانیا منصوبہ پیش

تجارتی تنازعات میں جغرافیائی حدود سے باہر امریکی پابندیاں تقاضا کرتی ہیں اس کا متبادل ضروری ہے،یورپی کمیشن

261

برسلز: یورپی کمیشن نے دنیا بھرسے امریکی ڈالر کے اثر کو کسی حد تک کم کرنے کا ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقتصادی امور کے یورپی کمشنر پیئر ماسکو ویسی نے برسلز میں پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ تجارتی تنازعات میں جغرافیائی حدود سے باہر امریکی پابندیاں اب تقاضا کرتی ہیں کہ اس کا متبادل ہونا ضروری ہے۔
یہ بھی دیکھا گیا کہ حکومتیں، مالیاتی ادارے اور کثیرالقومی کمپنیاں امریکی پابندیوں کے تناظر میں واشنگٹن حکومت کے رحم و کرم پر ہوتے ہیں۔ یہ امر اہم ہے کہ کئی یورپی اقوام عالمی تجارت پرامریکی ڈالر کے غیرمعمولی اثر سے نالاں ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here