اسلام آباد: وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت ٹیکس قوانین کو سادہ بنارہی ہے ، ہم صوبوں کے ساتھ مل کر ٹیکس اکھٹا کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت اور روس کو سی پیک میں شمولیت کی دعوت دے دی، گوادر بندرگاہ کی تعمیر سے ایشیا کی تصویر بدل جائے گی۔ ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس کے دوسرے روز ایک سیشن سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کی بہتری کے لیے دنیا کے ہر ملک کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔
عالمی بنک کے ماہر معاشیات رابرٹ بیئر نے کہا کہ باقی دنیا اور جنوبی ایشیا میں ٹیکس آلات اور طریقہ کار میں کوئی فرق نہیں اس کے باوجود جنوبی ایشیا ٹیکس بیس کی بہتری میں بہت پیچھے ہے ، پاکستان میں چین کے نائب سفیر ژائو لی جیان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کےا قدام سی پیک کے ساتھ مختلف خطوں کے ممالک کو باہم منسلک کرنےکا اقدام ہے۔
ٹیکس قوانین کو سادہ بنایا جا رہا ہے، وزر مملکت ریونیو حماد اظہر
صوبوں کے ساتھ مل کر ٹیکس اکھٹا کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں، حماد اظہر