پاکستان کو مطلوبہ بیل آؤٹ پیکج کا تخمینہ ابتدائی مراحل میں ہے، رپورٹ

پاکستان نے مالی امداد کیلئے ہی نہیں بلکہ مالیاتی بحران پر قابو پانے کیلئے مناسب پالیسی دینے کیلئے بھی رابطہ کیا ہے، ٹیریسا سانشز

672

لاہور: پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹیریسا سانشز نے کہا ہے کہ ہم ابتدائی مراحل میں تخمینہ لگا رہے کہ پاکستان کو بیل آؤٹ پیکج کیلئے کتنے وسائل کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آئی ایف سے صرف مالی امداد کیلئے ہی نہیں بلکہ مالیاتی بحران پر قابو پانے کیلئے مناسب پالیسی دینے کیلئے بھی رابطہ کیا ہے۔

ریڈیو مشال کو دئیے گئے ایک انٹریو میں ٹیریسا سانشز نے کہا کہ پاکستان کیلئے امدادی پروگرام کا تعین کیا جا رہا ہے۔

بیل آؤٹ پروگرام کی نوعیت کو واضح کرتے ہوئے آئی ایم ایف کی نمائندہ نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ کسی ملک کی معاشی مشکلات اور دوسرے وسائل (بین الاقوامی منڈیوں یا ڈونرز) سے ملنے والی مالی امداد کو مدنظر رکھ کر پروگرام بنا تا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here