پاکستان اور اٹلی کا مختلف شعبوں میں معاشی اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق

انفراسٹرکچر، توانائی، لوجسٹکس، ٹرانسپورٹ، ٹیکسٹائل، دھاتوں اور کیمیائی مصنوعات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور اٹالین ٹریڈ ایجنسی کے درمیان ایم او یو پر دستخط

732

لاہور: پاکستان اور اٹلی نے مختلف شعبوں میں معاشی اور تجارتی تعاون بڑھانے کیلئے ایم او یو پر دستخط کیے ہیں۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور اٹالین ٹریڈ ایجنسی کے مابین طے پانے والے ایم او یو کی دستخطی تقریب میں وفاقی سیکریٹری برائے کامرس محمد یونس ڈھاگہ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونس ڈھاگہ نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان بہترین دوطرفہ سیاسی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں۔

انہوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین انفراسٹرکچر، توانائی، لوجسٹکس، ٹرانسپورٹ، ٹیکسٹائل، دھاتوں اور کیمیائی مصنوعات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وفاقی سیکریٹری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں زراعت اورخوراک میں استعمال ہونے والی مشینری اور صحت کے شعبہ میں استعمال ہونے والے آلات کے علاوہ آٹو موبائل اور فرنیچر کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here