وزیر اعظم عمران خان بھارت میں انٹرنیٹ پر تلاش کی جانے والی ٹاپ 10 شخصیات میں شامل

سلمان خان 9ویں، اٹل بہاری واجپائی 8ویں، پریانکا چوپڑا 7ویں، راہول گاندھی 6ویں، پریا پرکاش 5ویں، ایم کروناندھی چوتھے، نریندرا مودی تیسرے، سری دیوی دوسرے،سنی لیون پہلے نمبر ہیں

524

لاہور: سرچ انجن ”یاہو“نے 2018ء کے دوران بھارت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے جس میں ایک پاکستانی شخصیت بھی موجود ہے۔

جی ہاں! پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 2018ء کے دوران بھارت میں انٹرنیٹ پر تلاش کی جانے والی شخصیات میں سے دسویں نمبر پر ہیں۔

عالمی شہرت یافتہ کرکٹر سے سیاستدان بننے والے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 22 سالہ سیاسی جدجہد کے بعد 25 جولائی 2018ء کو ہونے و الے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان کے 22ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے قومی خطاب میں عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت اگر ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔

28نومبر 2018ء کو سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گورو نانک سے منسوب جگہ کرتار پور تک ایک راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے پر عمران خان پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کی سکھ برادری میں بہت پسند کیے جا رہے ہیں۔

”یاہو“ کی جاری کردہ فہرست کے مطابق بھارت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تلاش کی جانے والی دیگر شخصیات میں بالی ووڈ ادکار سلمان خان 9ویں، آنجہانی سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی 8ویں، فلمسٹار پریانکا چوپڑا 7ویں، کانگریس رہنماء راہول گاندھی 6ویں، فلمسٹار پریا پرکاش وارئیر 5ویں، تامل ناڈو کے کئی بار وزیر اعلیٰ رہنے والے سیاستدان ایم کروناندھی چوتھے، بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی تیسرے، سورگباشی سپر سٹار اداکارہ سری دیوی دوسرے جبکہ سابق پورن سٹار اور اداکارہ سنی لیون پہلے نمبر موجود ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here