مایوس کن کارکردگی پر وزیر خزانہ کو تبدیل کیے جانے کا امکان، اسد عمر کی تردید

پروپیگنڈا کرکے کام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے، وزیر اعظم نے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، اسد عمر

642
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر

لاہور: وزارت خزانہ کی ناقص اور مایوس کن کارکردگی کی وجہ سے وزیر خزانہ اسد عمر کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے. نئے وزیر خزانہ کیلئے شمشاد اختر سمیت مزید دو ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے.

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ 100 روزہ پلان پر پورا نہ اترنے اور معاشی صورتحال کو بہتر کرنے میں ناکامی پر وزیر خزانہ اسد عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے جبکہ نئے وزیر خزانہ کیلئے حکومت جن ناموں پر غور کر رہی ہے ان میں سابق گورنر سٹیٹ بنک شمشاد اختر کانام سرفہرست ہے، شمشاد اختر نگران وزیر خزانہ بھی رہ چکی ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ دنوں سینئر صحافیوں کو انٹرویو میں بھی ناقص کارکردگی دکھانے والے وزراء کی تبدیلی کا عندیہ دیا تھا۔

دوسری جانب وزیر خزانہ اسد عمر نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وزیر اعظم عمران خان سے بات ہوئی ہے اور وزیراعظم نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اسد عمر کے مطابق وزیر اعظم نے کہا کہ فیک نیوز کے ذریعے پروپیگنڈا کرکے کام سے آپکی توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ان کی گزشتہ روز شمشاد اختر کیساتھ ملاقات ہوئی تاہم وزیرخزانہ کی تبدیلی کے حوالے سے کسی بات کا ذکر نہیں ہوا۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here