وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون رابطہ ہوا بل گیٹس نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد پیش کی۔
30 منٹ تک جاری رہنے والی کال میں بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی گئی.
پولیو کے خاتمے کی کاوشوں پر عمران خان نے بل گیٹس کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کیلئے دونوں میں تبادلہ خیال بھی کیا گیا.
عمران خان اور بل گیٹس کے مابین گفتگو، اہم امور پر تعاون کی یقین دہانی
بل گیٹس کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی