ریلوے، پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل سمیت 12 ریاستی ادارے نجکاری کی فہرست سے باہر

حکومت 8 اداروں کی نجکاری کرے گی جس میں ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک، حویلی بہادر پاور پلانٹ، پری پٹرولیم، لاکھڑا کول مائنز، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور اور جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد شامل ہیں

784

ینیٹر میر محمد یوسف بدینی کی زیر سربراہی منگل کے روز ہونے والی سینٹ کی قائمہ کمیٹی میں آگاہ کیا گیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز، پاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیل ملز سمیت 14 اداروں کو نجکاری فہرست سے ہٹا دیا گیا ہے۔
نجکاری کی فہرست سے نکلنے والے دیگر اداروں میں نیشنل بینک آف پاکستان، پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی، سوئی نادرن گیس پائپ لائن، سوئی سدرن گیس پائپ لائن، سول ایوی ایشن اتھارٹی، نیشنل ہائی وے اتھارٹی، نیشنل لاجسٹک کمپنی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، یوٹیلٹی اسٹورز اور انڈسٹریل ڈویلپمنٹ بینک شامل ہیں۔
کمیٹی کو یہ بھی آگاہ کیا کہ حکومت 8 اداروں کی نجکاری کرے گی جس میں ایس ایم ای بینک، فرسٹ ویمن بینک، حویلی بہادر پاور پلانٹ، پری پٹرولیم، لاکھڑا کول مائنز، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور اور جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

Please enter your comment!
Please enter your name here